لیہ(نمائندہ لیہ ٹی )ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی زیر صدارت کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا 138 واں اجلاس منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں 22 کیسز پیش کئے گئے۔ کمیٹی نے متفقہ طور 14 کیسز مزید عدالتی کارروائی کے لئے بھیج دئے۔ اجلاس میں دو افراد کے لائسنس کینسل کئے گئے اور ایک سٹور سیل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ اجلاس میں دو افراد کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ ایک کیس دوبارہ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ اجلاس میں 3 لوگوں کو پیش نہ ہونے پر شو کاز جاری کرنے کے بھی احکامات جاری کئے گئے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض، ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر فیصل محمود، ڈرگ انسپکٹرز اویس قمر، عدنان کمال، سیکرٹری بورڈ عامر شکیل اور ممبر کمیٹی ڈاکٹر عبد العزیز نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کوالیفائیڈ پرسن، لائسنس، وارنٹی اور سیل پرچیز ریکارڈ کے نا مکمل ہونے پر فوری قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں کسی بھی شخص کو عوام کی صحت اور زندگی سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ان میڈیکل سٹوروں، فارمیسیز کا بھی سراغ لگایا جائے اور قانونی کارروائی کی جائے جو بغیر لائسنس کے افرد کو ادویات سپلائی کرتے ہیں۔

