لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کوٹ سلطان میں ملک کولیکشن سنٹر پر کارروائی کرتے ہوئے 550 لیٹر جعلی دودھ تلف کر دیا۔ کارروائی کے دوران انکشاف ہوا کہ پاؤڈر اور مختلف کیمیکلز کی مدد سے جعلی دودھ تیار کیا جا رہا تھا، جسے موقع پر ہی ضائع کر دیا گیا۔ جعلسازی میں ملوث کولیکشن سنٹر کے مالک کو گرفتار کر کے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے کہا کہ دودھ مافیا کے خلاف پنجاب بھر میں بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
