لیہ (نمائندہ جنگ)ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی زیر صدارت ستھرا پنجاب ،شہروں کی خوبصورتی ودیگر امور کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنرز حارث حمید خان، محبوب اقبال ہنجرا ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اسحاق کھرانی،ایکسین بلڈنگ میاں سجاد ودیگر افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع کو صاف، سرسبز، خوبصورت بنانے کے لیے متعلقہ محکمے صلاحیتیں بروئے کار لائیں ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلع بھر میں گلی محلوں، بازاروں اور مرکزی شاہراہوں کی صفائی روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں، چوراہوں، پارکوں، گرین بیلٹس اور عوامی مقامات کو تزئین و آرائش کے ذریعے پرکشش بنایا جائے میں ہولز کی بحالی اور نئی تنصیب فوری مکمل کی جائے۔
