لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) مویشی چوروں کے خلاف لیہ پولیس کی بڑی کامیابی ،واجد اعوان مویشی چور گینگ سرغنہ سمیت گرفتار ،15 لاکھ مالیت کے مسروقہ مویشی برآمد،شہریوں کا شاندار کاروائی پر پولیس کو خراج تحسین،ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کی تھانہ پیر جگی پولیس ٹیم کو شاباش ،نقد انعام اور تعریفی سر ٹیفکیٹ کا اعلان ،ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ایس ایچ او تھانہ پیر جگی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد علی وسیم کی زیر قیادت لیہ پولیس نے مویشی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی ہے ،تھانہ پیر جگی پولیس نے واجد اعوان مویشی گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ،ایس ایچ او عطاء میراں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے گینگ ملزمان سے 15لاکھ روپے مالیت کے مویشی مسروقہ مویشی برآمد کر لیے ،جن میں 3 راس گائے ،01 راس بیل ،01 راس بھینسا ،6عدد بکریاں شامل ہیں ،شہریوں کی طرف سے تھانہ پیر جگی پولیس کو شاندار کاروائی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ،ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور نقد انعام و تعریفی سر ٹیفکیٹ کا اعلان کیا، ایس ایچ او عطاء میراں کا کہنا ہے کہ شہریوں کو قیمتی مال و متاع سے محروم کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

