لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے تھانہ چوبارہ پولیس نے گھر سے لاپتہ دو کمسن بچوں اور ایک بزرگ کو بازیاب کرا کے ان کے وارثان کے سپرد کر دیا۔پولیس کے مطابق کمسن بچے محمد بلال اور عبدالجبار چند روز قبل اپنے گھر سے لاپتہ ہو گئے تھے، جبکہ ایک معمر شخص مقصود احمد آٹھ روز سے لاپتہ تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ چوبارہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر حکمت عملی کی مدد سے گمشدہ افراد کو تلاش کر کے بحفاظت اہلخانہ کے حوالے کر دیا۔اہلخانہ نے پولیس کی بروقت کارروائی اور احسن کاوش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ان کی پریشانی ختم کر کے خوشیاں لوٹا دی ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ضلع لیہ میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ہر ممکن مدد فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

