لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہروں کی خوبصورتی کے لئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ بیوٹیفیکیشن آف لیہ پروگرام کے تحت چوک اعظم کو بھی سجایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے چوک اعظم کا دورہ کیا۔ انہوں نے بیوٹیفیکیشن پروگرام کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی چوک اعظم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ چوک اعظم ضلع کا بڑا شہر ہے اور داخلی مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔ چوک اعظم کے مرکزی مقامات کو یکساں طرز پر ڈھالنے کے لئے حتمی لائحہ عمل طے کر کے اس پر فوری کام شروع کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کرنے کے لیے از خود چوک یادگار چوک سمیت مختلف مارکیٹس کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے پلان کو حتمی شکل دی جائے جس کے مطابق یکساں الیکٹرانک بورڈز، ٹف ٹائلز اور دیگر آرائشی کام شامل ہے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان، ایکسیئن روڈز طاہر عزیز، چیف آفیسر ضلع کونسل محمد فیصل اور میونسپل کمیٹی چوک اعظم کے متعلقہ عہدے داران نے بھی شرکت کی۔

