لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقدہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں جاری انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ ٹیمیں کباڑخانوں، ٹائرشاپس، قبرستانوں، پودوں کی نرسریوں،گملوں،کیاریوں،پانی کی ٹینکیوں اوردیگر جگہوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں تاکہ ممکنہ طور پر لاروا کی افزائش کو روکا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ انسداد ڈینگی کے لئے تمام سرکاری محکمے مل جل کرکام کریں بہترین حکمت عملی کے ذریعے ہی سرکاری رہائش گاہوں،گھروں ،تعلیمی و نجی اداروں، دفاتر کو ڈینگی کاآماجگاہ بنانے سے روکااور صاف ستھراءرکھا جاسکتا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے انسداد ڈینگی کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائیاںکرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں سی ای اوصحت ڈاکٹرشاہدریاض نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ماہ رواں میں انسداد ڈینگی کی 997ایکٹیویٹیزکی گئی ڈینگی کی خلاف ورزیوں پر336نوٹس جاری کیے گئے۔

