لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع لیہ راؤ عمر فاروق کی زیر صدارت ضلع بھر کے انچارج پوسٹس کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈی ایس پی راؤ عمر فاروق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر اور ڈی آئی جی پٹرولنگ ڈاکٹر اطہر وحید کی ہدایت پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پٹرولنگ پولیس کی اولین فرض ہے دوران سفر کوئی بھی موٹرسائیکل سوار بغیر ہیلمٹ کے سفر نہیں کرے گا بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والے کو 2000 جرمانہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کا ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنا جانوں کے ضیاع کا باعث بنتی ہیں پٹرولنگ پولیس ان پر فوکس کریں ان پہ قابو پائیں اس کے علاوہ ان جو اوور لوڈ گاڑیاں ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں کیونکہ وہ بھی حادثات کا باعث بنتی ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ پٹرولنگ پولیس ضلع لیہ کی طرف سے غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر رکھنے والی گاڑیوں اوور سپیڈ اور اوورلوڈنگ کے خلاف 140 ایف آئی آر درج کی گئی اور عوام الناس کو دوران سفر 72 مختلف قسم کی ہیلپ دی گئیں.۔ انہوں نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس ضلع لیہ نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 7 عدالتی مفرور/مجرمان اشتہاری بھی گرفتار کیے گئے ہیں، دوچوری شدہ گاڑی بھی برآمد کی گئی،بغیر رجسٹریشن/ بلا نمبر موٹر سائیکل اور کم عمر موٹر سائیکل سوار کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 340 موٹر سائیکل تھانہ میں بند کیے،قانون شکن ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5900 چالان کیے گئے.ڈی ایس پی راؤ عمر فاروق نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس فرض کو عبادت سمجھتے ہوئے عوام الناس کو تحفظ فراہم کرنے اور عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے اور آئندہ بھی جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی جاری رہے گی دوران سفر کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن 1124 پر کال کر کے مدد طلب کی جا سکتی ہے۔

