لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب کے لئے عملی اقدامات جاری۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر انتظامی افسران مانیٹرنگ کے لئے خود فیلڈ میں متحرک ہوگئے۔ اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے محلہ شیخاں والا کا دورہ کیا اور سیوریج لائنز کی سکر مشین سے صفائی کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اے ڈی سی جی نے ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی اور خصوصاً اندرون شہر سیوریج لائنوں کی بحالی کو اولین ترجیح دی جائے۔ دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور صفائی کا عمل روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی مشکلات کا فوری حل انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
