لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک جشن آزادی پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر محکمہ ڈسٹرکٹ سپورٹس کے زیر اہتمام پنجاب کے سب سے بڑے ثقافتی کھیل کبڈی کا میچ کل 10 اگست بروز اتوار سہہ پہر ساڑھے پانچ بجے میلاد گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ کبڈی میچ میں ملک کے نامور پلیئرز حصہ لیں گے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امتیاز احمد بھٹی نے بتایا کہ کبڈی میچ جشن آزادی اور معرکہ حق کے سلسلہ میں منعقد کروایا جا رہا ہے اور عوام الناس کے لئے اس کی انٹری فری رکھی گئی ہے۔