لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں 11 اگست 2025 کو ضلع لیہ میں بھی قومی اقلیتی دن منایا جائے گا۔ اس موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور تنوع کو اپنانے کے لیے محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام سیمینار، اور واک کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ محکمہ ڈسٹرکٹ سپورٹس کے زیر اہتمام کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔ قومی اقلیتی دن کا مقصد قائد اعظم محمد علی جناح کے اس وژن کی عکاسی ہے کہ پاکستان کی اقلیتی برادری کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔
