لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)بستی پتافی تحصیل کروڑ میں سولر پینل کی تنصیب کے دوران کرنٹ لگنے سے 38 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب خالد حسین ولد ملازم حسین سولر پلیٹس پانی کے بور پر نصب کر رہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگ گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی، تاہم اُس وقت تک مریض کے سانس بند ہو چکے تھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر دس منٹ تک سی پی آر (CPR) کی کوشش کی، مگر سانس بحال نہ ہو سکے۔ لواحقین نے مریض کو اسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔ خالد حسین کی عمر 38 برس بتائی گئی ہے۔ حادثے نے علاقے میں غم کی فضا پیدا کر دی ہے۔
