لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) لیہ پولیس کا بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کا سلسلہ جاری ،تھانہ فتح پور پولیس کو محمد عمر دراز کے گھر سے لا پتہ ہونے کی اطلاع ملی ،پولیس نے رپٹ درج کرکے عمر دراز کی تلاش شروع کر دی ،پیشہ ورانہ صلاحتیوں کو بروئے کا ر لاتے ہوئے پولیس نے چند روز قبل گھر سے لا پتہ ہونے والے عمر دراز کو ملتان سے تلاش کر لیا ،وارثان کو تھانہ مدعو کرکے عمر دراز کو ان کے حوالے کیا ،وارثان نے پولیس کے ساتھ اظہار تشکرکیا ۔
