لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈی پی او محمد علی وسیم کا تھانہ کوٹ سلطان اور تھانہ پیر جگی کا سرپرائز وزٹ، ڈی پی او محمد علی وسیم نے دوران وزٹ تھانہ میں موجود ہیومن ریسورس، فرنٹ ڈیسک روم، حوالات اور گرفتار ملزمان کے ریکارڈ کا جائزہ لیا، ڈی پی او محمد علی وسیم نے تھانہ میں موجود افسران کو تھانہ میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنے کی ہدایت کی ۔موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر تھانوں کی سیکورٹی کو الرٹ رکھنے کی ہدایات دیں، ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے پولیس افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کے قلع قمع کےلیے مؤثر کاروائی عمل میں لائیں ، شہریوں کے جان و مال ،عزت و آبرو کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔

