لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسرصحت ڈاکٹرشاہدریاض و محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اے ڈی سی جی شبیر احمد ڈوگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسداد ڈینگی کے لئے تمام سرکاری محکمے باہمی رابطہ کے ذریعے کام کریں ۔ا نہو ں نے کہاکہ بہترین حکمت عملی کے ذریعے ہی سرکاری رہائش گاہوں،گھروں ،تعلیمی و نجی اداروں، دفاتر کو صاف ستھراءرکھا جاسکتا ہے گھروں میںپودوں کی کیاریوں ،گملوں،ہمہ قسمی کولر،چھتوں میں پانی کھڑا رہنے سے ڈینگی مچھر کے پھیلاو¿ کا سبب بن سکتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ تمام سرکاری محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت انسداد ڈینگی کے لیے کام کریں۔انہوں نے مزید کہا ڈینگی پر مامور ٹیموں کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنایاجائے ۔اس موقع پرچیف ایگزیکٹوآفیسرصحت ڈاکٹرشاہدریاض نے بریفنگ دی۔