لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) وائس چانسلر یونیورسٹی آف لیہ پروفیسر ڈاکٹر زبیر ابوبکر نے کمپوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح کر دیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ مین کیمپس میں یہ دوسری جدید کمپیوٹر لیب ہے اور جلد تیسری لیب بھی فعال کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کمپیوٹر لیب سمیت دیگر جدید سہولیات یونیورسٹی میں پہنچائی جارہی ہیں تاکہ طلبا و طالبات کو ڈور سٹیپ پر اعلی ، معیاری اور جدید تعلیم کے مواقع میسر آسکیں۔ ڈاکٹر زبیر ابوبکر نے کہا کہ نئے سیشن سے یونیورسٹی آف لیہ میں اے آئی سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹس بھی شروع کیے جارہے ہیں۔ فیکلٹی کی تعیناتی بھی جلد کردی جائے گی۔اس موقع پر کیمپس انچارج پروفیسر ڈاکٹر محمد علی بزدار ، پروفیسر ڈاکٹر اظہر علی، پروفیسر ڈاکٹر محمد ذیشان ، ہیڈ آف کیمپوٹر ڈیپارٹمنٹ آصف عزیز ودیگر موجود تھے۔

