لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) تھانہ پیر جگی پولیس کاروائی سرقہ شدہ موٹر سائیکل اور نقدی برآمد ،ملزمان خلیل اواسماعیل گرفتار ،ایس ایچ او عطاء میراں کی زیر نگرانی پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے بند حوالات کیا ،ملزمان نے گیارہویں جماعت کے طالب علم کو راستے میں روک کر ڈنڈنے سوٹوں سے مضروب کیا اور اس سے موٹر سائیکل اور نقدی 01 لاکھ روپے چھین لی ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے فوری کاروائی عمل میں لائی ،دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے 01 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ موٹر سائیکل اور نقدی 01 لاکھ روپے برآمد کر لیا ۔

