لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) تھانہ کروڑ پولیس کا اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،ملزم وسیم عباس اور رضوان گرفتار ،پسٹل دو عدد اور راؤند برآمد ،ایس ایچ او تھانہ کروڑ عابد علی کی زیر نگرانی سب انسپکٹر محمد اصغر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ الگ الگ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان وسیم عباس اور رضوان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل دو عدد اور راؤند برآمد کر لیے ،ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈینینس کی دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کر لیا گیا ۔

