لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں لیہ پولیس نے قانون پر مکمل عملدرآمد کے لیے مؤثر اور جرات مندانہ قدم اٹھایا ہے۔ تھانہ سٹی لیہ کی حدود میں خاتون نادیہ الطاف نے اپنے شوہر کی مدعیت میں تنویر نامی شخص کے خلاف زناء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ تفتیش کے دوران ملزم تنویر قصوروار پایا گیا جبکہ اس کا ڈی این اے بھی مثبت آیا،تاہم متاثرہ فریق نے بعد ازاں عدالت میں بیان سے منحرف ہو کر لاکھوں روپے لے کر ملزم فریق سے صلح کر لی۔ اس عمل کو قانون کے تحت جرم قرار دیتے ہوئے لیہ پولیس نے اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت متاثرہ و مدعی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کے مطابق بیان سے منحرف ہونا اور انصاف کے تقاضے پورے نہ کرنا قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، جس پر مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے تاکہ انصاف کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔
