لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی( محکمہ زراعت توسیع لیہ میں کھاد، بیج اور زرعی ادویات فروخت کرنے والے ڈیلرز کا اجلاس منعقدہوا۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت لیہ شیخ عاشق حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈیلر ز کی مانیٹرنگ کیلئے فیلڈ سٹاف کو متحرک کیا جائے اور کسی بھی ڈیلر کی جانب سے اوورچارجنگ کی صور ت میں فوری طور پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی کاٹن کی بہتر پیداوار کے لیے تمام کمپنیاں اور ڈیلرز اپنا کردار ادا کریں۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول اعجاز احمد قیصرانی نے کہا کہ لیہ میں کپاس کی حالت تسلی بخش ہے کاشتکار سپرے کرنے سے پہلے محکمہ زراعت توسیع کے عملے سے مشورہ ضرور کریں کپاس کی اچھی دیکھ بھال کے لیے ضلعی سطح سے لے کر یونین کونسل لیول کی سطح پر آگاہی پروگرام منعقدکیے جارہے ہیں۔محمد طلحہ شیخ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع لیہ نے کہاکہ کسان حضرات اپنا کسان کارڈ استعمال کر کے کھا د اور بیج آسانی سے خرید سکتے ہیں اس دفعہ کاشتکار اپنے منظور شدہ قرضے کی رقم کا بیس فیصد ڈیزل اور تیس فیصد کیش بھی نکلوا سکتا ہیں کسان کارڈ میں حکومت پنجاب کے جانب سے مقرر کر دہ ریٹ فیڈ کر دیئے گئے ہیں اور کسی بھی قسم کی اوورچارجنگ نہیں کی جاسکتی ہے دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت میں ایک شکایت سیل بھی قائم کر دیا ہے جہاں پر انکی شکایات کو فوری طور پر دور کیا جائے گا۔اس موقع پر صادق خان، ھارون رشید، محمد وسیم، چودھری شفیق، ملک فیض اللہ کالرو، مظہر جعفری میں کمپنیوں اور ڈیلرز نے شرکت کی۔

