لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمدشاہدملک کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کااجلاس منعقدہوا۔ اے ڈی سی آر محمد شاہدملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صارفین کو گراں فروشی ،ذخیرہ اندوزی سے بچانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ حقیقی بنیادوں پرریلیف مہیاکیاجاسکے۔انہوںنے کہاکہ صارفین کو طے کردہ نرخوں پر اشیاءخورد نوش کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہونی چاہیے مارکیٹوں ،پھل ،سبزیوں ،کریانہ ایٹم کی طلب ورسد کامعائنہ کرتے ہوئے مقررہ کردہ ریٹ پر فروختگی کو یقینی بنایاجائے صارفین کو مقرر کردہ ریٹ سے ہٹ کر اشیاءکی دسیتابی کی شکایت قبول نہیں کی جائے گی خلاف ورزی کی صورت میں بلاامتیاز کارروائی عمل میںلائی جائے۔

