لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے ہدایت کی ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ افرادی قوت کو مکمل کیا جائے اور ہر گاو ¿ں کو 15 دنوں میں 2 مرتبہ صاف کیا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایات وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وڑن ستھرا پنجاب پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز شاہد ملک، شبیر احمد ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنرز حارث حمید خان، ثنائ اللہ ہنجرا، سی اوز اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خصوصاً بازاروں کی صفائی ستھرائی کے لئے 2 شفٹوں میں کام کرے۔ عید الضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لئے مکمل پلان بنایا جائے اور کنٹرول روم سے ملنے والی ہدایات پر فوری کارروائی کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

