لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار، لیفٹیننٹ کرنل ذیشان صادق کو ضلع میں تجاوزات کے خاتمے، سمگلنگ، بجلی کی چوری، گداگری کے خاتمہ، غیر قانونی پیٹرول پمپ و دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز شاہد ملک، شبیر احمد ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنرز حارث حمید خان، ثنائ اللہ ہنجرا، ایکسیئن واپڈا افضل خان جوئیہ اور متعلقہ ضلعی افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں تجاوزات کے خلاف کارروائی بلاامتیاز جاری رکھی جائے۔ گداگری کے خاتمہ کے لئے منظم انداز میں آگاہی مہم چلائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سڑکوں پر حادثات کی روک تھام کے لئے عوام میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لئے آگاہی مہم اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور سائن بورڈز لگانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ غیر قانونی پیٹرول پمپ، ایل پی جی کی ری فلنگ، سمگلنگ اور بجلی چوری کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائی

