لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے بزدلانہ دہشتگرد حملے پر فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز ضلع لیہ کے صدر محمد شفیق تھند نے گہرے دکھ، افسوس اور شدید الفاظ میں مذمت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ نہ صرف انسانیت کے خلاف ایک بھیانک جرم ہے بلکہ تعلیم، امن اور معصوم بچپن پر کھلی جارحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم طالبات کو نشانہ بنانا ایک انتہائی افسوسناک، دل دہلا دینے والا اور قابلِ نفرت عمل ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔محمد شفیق تھند نے کہا کہ پوری قوم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری، مکمل اور مؤثر امداد فراہم کی جائے۔


Education department