لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)گولا اڈہ کے قریب ایم ایم روڈ پر دو ٹرکوں میں تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں 38 سالہ خضر حیات ولد صالح محمد سکنہ ساہیوال جسے سینہ، پیٹ اور بازوؤں پر شدید چوٹیں آئیں، جبکہ دوسرا زخمی 40 سالہ عثمان ولد جاوید سکنہ ملتان جس کی دائیں ٹانگ میں فریکچر ہوا۔ریسکیو 1122 ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک اعظم منتقل کر دیا۔ واقعے کی وجہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کی لاپرواہی بتائی جا رہی ہے۔

