لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) والدین کی لاپرواہی چک 117 ٹی ڈی اے، لیہ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو سالہ محمد احد ولد محمد رضوان پانی والے کھال میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔مقامی افراد نے بے ہوشی کی حالت میں باہر نکالا۔ بچے کی ہلکی سانسیں چل رہی تھیں، تاہم جب ریسکیو ایمبولینس موقع پر پہنچی تو بچہ جاں بحق ہو چکا تھا۔ ریسکیو ٹیم نے سی پی آر دے کر بچے کو بچانے کی کوشش کی، مگر کامیاب نہ ہو سکی۔ بعد ازاں لواحقین نے بچے کو اسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔
