لیہ(نماءندہ لیہ ٹی وی ) ضلع لیہ سے تعلق رکھنے والی طالبہ بسم اللہ ممتاز خان دریشک نے پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی سے ایم ایس سی ایگریکلچر ہارٹیکلچر کی ڈگری نمایاں کامیابی کے ساتھ حاصل کر لی۔ گورنر پنجاب اور چانسلر یونیورسٹی سردار سلیم حیدر خان نے سالانہ کانوکیشن میں طالبہ کو ایم ایس سی کی ڈگری دی۔
