لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ خالد پرویزنے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرصوبے میں "صحت مند پنجاب” وڑن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمزکے تحت شہریوں کو صحت و علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،پنجاب میں پہلی بار 1250 مراکز صحت کو جدید اور خوش وضع کلینکس میں تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو باوقار اور معیاری طبی سہولتیں میسر ہوں۔مریم نواز ہیلتھ کلینکس کے ذریعے بنیادی مراکز صحت کی نسبت بہتر اور جدید سہولیات دستیاب ہیں۔انہوں نے یہ بات گزشتہ رات ٹی ایچ کیو ہسپتال چوبارہ اور بی ایچ یو خیرے والا کامعائنہ کرنے کے موقع پر کہی۔اس موقع پرڈی ڈی ایچ او چوبارہ ڈاکٹر مہر نبیل احمد موجودتھے۔ایڈیشنل سیکرٹری خالد پرویزنے مراکزصحت کے مختلف شعبہ جات ایمرجینسی،آپریشن تھیٹر،میڈیسن سٹور ودیگرمختلف وارڈز کو چیک کیا۔انہوں نے مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیااور ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری و موجودگی کو چیک کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری خالد پرویزنے داخل مریضوں اور لواحقین نے ہسپتال سے مفت ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹرز کے رویہ بار ے استفسار کیاجس پر مریضوں اور لواحقین نے اطمینان کا اظہا رکیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ خالد پرویزنے اس موقع پر کہاکہ وزیراعلی مریم نواز شریف شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں سرکاری اسپتالوں میں علاج، ٹیسٹ اور مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب بھر میںماں بچے کی بہتر صحت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے جس کے لیے آغوش پروگرام کامیابی سے جاری ہے ۔ ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ خالد پرویزنے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیںہسپتال سے فراہم کردہ ادویات کی لسٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائیںتاکہ مریضوں کو آگاہی ہو۔انہوں نے اس موقع پرہسپتال کے عملہ صفائی اور سیکورٹی گارڈز سے بھی ملاقات کی اور انہیں بہترین خدمات پر شاباش دی۔اس موقع پر ڈی ڈی ایچ او چوبارہ ڈاکٹر مہر نبیل احمد نے بریفنگ دی۔

