لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)تھانہ چوک اعظم پولیس کی میرٹ پہ تفتیش کے نتیجے میں منشیات فروش ملزم سے مجرم ثابت ، حماد احمدقریشی ایڈیشنل سیشن جج لیہ نے منشیات فروش ملزم اسد رضا کومقدمہ نمبر352/23 میں 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ،تھانہ چوک اعظم پولیس نے مقدمہ کی پیروی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کیے ،ایس یچ او تھانہ چوک ا عظم عرفان افتخار کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ،پولیس منشیات فروشی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ، آئندہ بھی میرٹ پر تفتیش مقدمہ کی پالیسی کو مقدم رکھتے ہوئے جرائم میں ملوث عناصرکومنطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

