لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) لیہ پولیس وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن "خواتین اور کمسن بچوں کا تحفظ ” پر عمل پیرا ،تھانہ صدر پولیس نے کم سن بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو بروقت کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ،ایس ایچ او تھانہ صدر محمد ہشام نے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا اورپولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم سلیم کو گرفتار کرکے بندحوالات کیا ،ملزم سلیم نے 10 سالہ بچے نادر کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی تھی ،ایس ایچ او محمد ہشام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،وزیر اعلیٰ کی وژن پر عمل کرتے ہوئے کم سن بچوں اور خواتین کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

