لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی )ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی طرف سے ضلع بھر کی ریونیو حدود میں فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی پر عملدرآمد کے لئے متعلقہ ادارے متحرک ہو گئے۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد طلحہ نے فصلوں کی باقیات جلنے کی اطلاع پر چک نمبر 120 ٹی ڈی اے کا دورہ کیا جہاں مقامی زمیندار نے فصلوں کی باقیات کو آگ لگائی ہوئی تھی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے موقع پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے فصلوں کی باقیات جلانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر رکھی ہے۔ کاشتکار کھلی زمین میں فصلوں کی باقیات کو ہرگز آگ نہ لگائیں۔ فصلوں کی باقیات کو مشینی طریقوں سے تلف کریں تاکہ قانونی کارروائی سے بچ سکیں