لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)حکومت پنجاب کی ہدایت پر شفاف طریقہ سے امتحانات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کروڑ نور محمد نے امتحانی سنٹرکا معائنہ کیا۔انہوں نے امیدواروں کو فراہم سہولیات کا جائزہ لیااور نگران عملہ کی حاضری اور موجودگی کو چیک کیا۔انہوں نے اس موقع پرکہاکہ امتحانی سنٹر کے انتظام و انصرام کو احسن انداز سے چلایا جائے امتحانات طلبہ کی پورے سال کی محنت جانچنے کا بہترین ذریعہ طلبہ کو امتحانات کے ذریعے اپنی محنت کا پھل ملتا ہے اس لیے امتحانی مراکز میں نقل اور غیرمتعلقہ افراد کی مداخلت ہرگز برداشت نہیںکی جائے گی۔
