لیہ (نمائندہ لیہ ٹی ویشدید گرمی کی لہر کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر کوٹ سلطان کو گورنمنٹ بوائز کالج اسٹیڈیم کوٹ سلطان منتقل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق یہ اقدام خواتین کو شدید گرمی میں کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ نئے سینٹرز میں ہوا دار جگہ اور پینے کے لیے ٹھنڈے پانی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ خواتین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے سینٹرز انچارجز کو ہدایت کی ہے کہ رقوم کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کریں تاکہ مستحقین کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔