لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) ٹیل منڈا نہر کے قریب ایک 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ریسکیو 1122 کو نہر میں تیرتی ہوئی لاش کی اطلاع موصول ہوئی جس پر فوری طور پر قریبی ریسکیو ٹیمیں روانہ کی گئیں۔ ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نہر سے باہر نکالا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی نے نیلے رنگ کی قمیض شلوار پہن رکھی تھی اور اس کے ماتھے پر زخم کا نشان تھا۔ لاش کو ڈیڈ شیٹ میں لپیٹ کر پولیس کی نگرانی میں ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک اعظم منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کی شناخت اور موت کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔
