لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی ) پنجاب کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی نے مویشی منڈیوں میں نئے سروس فیس حیوانات مقرر کر دئے ہیں۔ پنجاب کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی جانب سے اس سلسلہ میں نئے ریٹ جاری کر دئے گئے ہیں۔ نئی سروس فیس حیوانات کے مطابق مویشی منڈی میں چھوٹے جانور کی فیس 200 جبکہ بڑے جانور کی فیس 800 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ نئی سروس فیس حیوانات کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

