لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے سپیشل بچوں کے علاج معالجے کے لئے سکریننگ اور ٹریٹمنٹ کیمپ کا افتتاح کر دیا۔ سکریننگ کیمپ گورنمنٹ ہائی سپیشل ایجوکیشن سنٹر لیہ میں محکمہ ہیلتھ کی طرف سے لگایا گیا۔ اس موقع پرچیف ایگزیکٹوآفیسرصحت ڈاکٹرشاہد ریاض ،ڈاکٹرمحمدیونس کلیہ ،پرنسپل عظمی عندلیب ودیگر موجودتھے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے سپیشل لوگوں کیلئے سپیشل اقدامات اُٹھارہی ہیں پنجاب بھر میں 40ہزار سپیشل بچوں کی ہیلتھ سکریننگ،بیماریوں کی تشخیص جاری ہے سپیشل بچوں کیلئے کلینکل سائیکالوجسٹ اورسپیچ تھراپسٹ کی سروسزفراہم کی جارہی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سپیشل بچے ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں سکریننگ اور ٹریٹمنٹ کیمپ سے بچوں میں بیماری کی تشخیص اور بروقت علاج میں مدد ملے گی ہیلتھ کیمپ میں بچوں کی بینائی کی سکریننگ اور زبان کی تھراپی کی سہولت موجود ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سکریننگ اور ٹریٹمنٹ کیمپ ضلع میں موجود دیگر سپیشل ایجوکیشن سنٹرز میں بھی لگائے جائیں گے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر سپیشل ایجوکیشن انفارمیشن سسٹم اور خصوصی ہیلپ لائن 1162 قائم کی گئی ہے جبکہ سپیشل ایجوکیشن موبائل ایپ بھی فنکشنل کر دی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ سپیشل بچوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانا ہمارا عزم ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع سپیشل بچوں میں کتابیں اور انعامات بھی دیے۔


جی چوک اعظم میں سپیشل بچوں کی درسگاہ پراٸیویٹ بھاری اخراجات ادا کۓ جاتےتھے اب امیرا بیدار ڈی سی لیہ نے منی بس کوسٹر ڈیرہ سے لے کر دی اور پرانا ھسپتال والی وسیع جگہ دی پورے ضلع میں توجہ دینے پر عوام اور بچے دعا گو شکر گزار ھیں أمین ۔ ظفرنیوی گروپ أف نیوز چوک اعظم