layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

ضلع لیہ میں 5 مقامات پر فوڈ اسٹریٹ، واکنگ ٹریک اور خریداری پوائنٹس کی تعمیر کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق بیوٹیفیکیشن آف لیہ منصوبے پر جلد کام کا آغاز

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
مئی 13, 2025
in لیہ
0
ضلع لیہ میں 5 مقامات پر فوڈ اسٹریٹ، واکنگ ٹریک اور خریداری پوائنٹس کی تعمیر کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق بیوٹیفیکیشن آف لیہ منصوبے پر جلد کام کا آغاز


لیہ (نمائندہ لیہ ٹی ؤی) اہلیان لیہ کے لئے بڑی خوشخبری۔ ضلع میں جدید خطوط پر مشتمل 5 مقامات پر خریداری پوائنٹس، فوڈ سٹریٹ اور واکنگ ٹریک کی تزئین و آرائش کا فیصلہ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ضلع لیہ کی بیوٹیفیکیشن کے لئے ورک پلان تیار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی زیر صدارت بیوٹیفیکیشن آف لیہ کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد ملک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنرز حارث حمید خان، ثناء اللہ ہنجرا، نور محمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اسحاق کھیرانی، سی او ضلع کونسل شہیر جیرالڈ و دیگر افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے 5 عوامی مقامات کی جدید خطوط پر تزئین و آرائش کی جائے گی۔ ان مقامات پر یکساں طرز کے ڈیزائن کی رنگین ٹف ٹائلز لگائی جائیں گی اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے منتخب مقام کو ایک ہی نقشہ کی طرز پر بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے کہا کہ بیوٹیفیکیشن کے لئے منتخب کئے جانے والے بازار، فوڈ سٹریٹ اور واکنگ ٹریک پر گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ان مقامات پر بجلی کی فراہمی کے لئے بجلی کی تاروں کا انڈر گراؤنڈ پلان بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مخصوص مقامات پر خواتین کے لئے پنک واش روم کا انتظام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بیوٹیفیکیشن آف لیہ مہم پر جلد کام کا آغاز کیا جائے گا لہذا ضلع کو خوبصورتی میں رول ماڈل بنانے کے لئے متعلقہ ادارے فوری ورک پلان مرتب کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مذکورہ پلان سے نہ صرف علاقہ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ عوام خصوصاً فیملیز کو خریداری، سیر و تفریح کیلئے پر سکون ماحول بھی میسر آئے گا اور سیاحت کو بھی فروغ ملے

Tags: dc layyah newslahore newslayyah newslayyah tvmultan newsNational News
Previous Post

پنجاب حکومت کا پارکوں کی بحالی اور خوبصورتی بڑھانے کا عزم، ستھرا پنجاب پروگرام، تجاوزات کے خاتمے اور پارکس کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت

Next Post

سپیشل بچوں کے علاج معالجے کے لئے سکریننگ اور ٹریٹمنٹ کیمپ کا افتتاح

Next Post
سپیشل بچوں کے علاج معالجے کے لئے سکریننگ اور ٹریٹمنٹ کیمپ کا افتتاح

سپیشل بچوں کے علاج معالجے کے لئے سکریننگ اور ٹریٹمنٹ کیمپ کا افتتاح

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024