لیہ (نمائندہ لیہ ٹی ؤی) ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی زیر قیادت ضلعی انتظامیہ پارکوں کی بحالی اور سہولیات کی فراہمی کے لئے متحرک ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹی حکام کے ہمراہ فیملی پارک کا دورہ کیا۔ اے ڈی سی جی نے پارک میں بنائے جانے والے کرکٹ ایرینا کا معائنہ کیا اور کام کی رفتار اور میٹریل کی کوالٹی کا جائزہ لیا۔ اے ڈی سی جی شبیر احمد ڈوگر نے ہدایت کی کہ کرکٹ ایرینا کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پارک میں صفائی، پینے کے پانی، پودوں اور گراسی پلاٹس کی آبیاری پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام، تجاوزات کے خاتمے، پارکس کی بحالی اور بیوٹیفیکیشن آف لیہ مہم کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے تاکہ شہری مستفید ہو سکیں

