لیہ (نمائندہ لیہ ٹی ؤی) تھانہ کوٹ سلطان پولیس نے شہری پرسر عام بہیمانہ تشدد کرنے والے ملزمان کوفوری کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ،ملزمان چمن گل ،عربی گل ،سیوا گل نے کھرل عظیم اڈا پر غریب شہری شہباز علی کو راستے میں روک کر دن دیہاڑے تشدد کیا ،مکے اور گھسن مارے ،جان سے مارنے کی کوشش کی اور موبائل سے ویڈیو بھی بناتے رہے ،ایس ایچ او تھانہ کوٹ سلطان ہارون رضا کی زیر نگرانی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے فوری گرفتاری کےلئے تحرک کیا ،کامیاب ریڈ کرکے ملزمان کو بند حوالات کیا ،ایس ایچ او ہارون رضا کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو قانون اپنےہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہ ہے ،کسی بھی شہری پر تشدد ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ،ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی تا کہ متاثرہ شہری کو مکمل انصاف ملے ۔

