لیہ (نمائندہ لیہ ٹی ؤی) لیہ پولیس کی بروقت کاروائی ،دوشہریوں کو پسٹل کے فائر سے زخمی کرنے والااقدام قتل کا ملزم ایک گھنٹہ میں گرفتار ،ایس ایچ او تھانہ سٹی دانش علی کی پولیس ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم صابرحسین کوبند حوالات کرکے مقدمہ درج کر لیا ،ملزم صابر حسین نے ساتھی ملزم سجاول کے ہمراہ جی پی او چوک پر دو شہریوں الاف مہدی(بیٹا) اور غلام مصطفیٰ (باپ )پرذاتی دشمنی کی بناء پر قتل کی غرض سےپسٹل کے فائر کیے تھے ،جس سے دونوں شہری شدید زخمی ہوئے ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی شہریوں کو ہسپتال منتقل کروایا،دوسرے ملزم کی گرفتاری کےلئے تھانہ سٹی پولیس کی طرف سے تحرک کیا جا رہاہے ،ایس ایچ او تھانہ سٹی دانش علی کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف میرٹ پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور زخمی ہونے والے شہریوں کو مکمل تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے گا ۔

