لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) دشمن کے خلاف تاریخی فتح پرملک بھر کی طرح محکمہ پولیس لیہ نے بھی یوم تشکر منایا، ،علی الصبح پولیس لائن مسجد میں پولیس افسران و اہلکاران نے رب کے حضور سجدہ ریز ہو کر شکر ادا کیا،فاتحہ خوانی کی گئی اور شہداء کے بلند درجات کےلئے دعا مانگی گئی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ سید غضنفر علی شاہ نے دیگر افسران کے ہمراہ یاد گار شہدا پر حاضری دی ،پھول چڑھائے اور دعا کی ،ڈی پی او لیہ و پولیس افسران نے افواج پاکستان کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے شیر دلیر جوانوں نے جس طر ح دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور ان کے ناپاک عزائم کو خا ک میں ملایا اس کی مثال نہیں ،لیہ پولیس پاک فوج کے جوانوں اورپاک فضائیہ کے شاہینوں کو ان کی بہادری پر زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔
A one أپکی کوریج بھی لاجواب پاک فوج زندہ أباد