لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی )معرکہ حق میں پاکستان اور پاک افواج کی کامیابی پر یوم تشکر کی پروقار تقریب کا انعقاد ڈی سی کمپلیکس میں سبز ہلالی پرچم بلند کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے ڈی سی کمپلیکس کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کی۔اس موقع پر قائمقام ڈی پی او غضنفر علی شاہ، اے ڈی سیز شاہد ملک، شبیر احمد ڈوگر، سابق پارلیمنٹیرینز صاحبزادہ فیض الحسن سواگ، چوہدری طاہر رندھاوا، عبد الشکور سواگ، اسسٹنٹ کمشنرز حارث حمید خان، نور محمد،ایکسین بلڈنگ میاں سجاد احمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹرسوشل ویلفیئرجاوید عباس،ڈاکٹرمحمدیونس کلیہ، ضلعی صدر پی ایم ایل این مہر اسلم سمرا، عابد انوار علوی، میڈیا نمائندگان،ہندو کمیونٹی سے بختو رام، مرزا رام، مسیحی کمیونٹی سے شہباز گل مسیح نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پرپولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ڈپٹی کمشنر امیرا بیدارنے اس موقع پرکہاکہ معرکہ حق پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گاپاکستان نے مکار دشمن کو جنگی اور سفارتی محاذپرمنہ توڑ جواب دیا۔انہو ں نے کہاکہ افواج پاکستان کے بہادر جانباز وں نے بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے ہم اپنے شہداءاور غازیوں کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں۔ قائمقام ڈی پی او غضنفر عباس نے کہاکہ پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گاوطن کی حفاظت کے لیے پاک فو ج اورقانون نافذ کرنے والے ادارے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔سابق ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ نے کہاکہ سیاسی اور عسکری قیادت کی بہترین حکمت عملی سے بھارت کو منہ کی کھانا پڑی پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارت دوبار ہ جارحیت کی غلطی نہیں کرے گا۔سابق ایم پی اے چودھری محمدطاہررندھاوانے کہاکہ معرکہ حق میں پاک فوج اورقوم شانہ بشانہ کھڑی نظر آئی آئندہ بھی یہ قوم اپنی فوج کے مورال کو بلندکرتی رہے گی، مہراسلم سمرائ،عابدانوار علوی،شہبازگِل مسیح،نمائندہ ہندو کیمونٹی بختورام نے کہاکہ افواج پاکستان نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملاکرخوف میں مبتلاکردیا پاکستانی قوم اور افواج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے پاکستان کی بقا ،سالمیت اور خود مختیاری کے لیے پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے ہمارا تن من دھن سب کچھ پاکستان پر قربان ہے۔تقریب کے اختتام پروطن کے شہدائ، غازیوں اور ملک کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی ۔