لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر / کنٹرولر سول ڈیفنس امیرا بیدار کی ہدایت پر سول ڈیفنس کی تیاریوں سے شہریوں کوآگاہ کیاجارہا ہے۔اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر حار ث حمیدخان کی زیرنگرانی لیہ شوگر ملز میں 100 رضا کاروںکوٹریننگ دی گئی ۔سول ڈیفنس آفیسرمحمدتوقیرنے رضا کاروں کو ارلی وارننگ سسٹم، ہنگامی حالات سے نمٹنے، آگ بجھانے، ابتدائی طبی امداد بارے ٹریننگ اور آگاہی دی۔ بعد ازاں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی۔ اسی طرح اے سی چوبارہ ثناءاللہ ہنجرا کی زیر قیادت یونین کونسل رفیق آباد سے ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بلدیات ملک طارق اعوان،سیکرٹری یونین کونسل میاں عرفان بشیرودیگرشہری شریک تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ثنا ءاللہ ہنجرا کی ہدایت پرتحصیل چوبارہ کے مقامی مدرسہ میں ریسکیو1122نے طلباءکو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی۔

