لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل اور شکایات کے ازالے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل شبیراحمدڈوگر نے شہریوں کے مسائل سنے۔انہو ں نے اس موقع پر کہاکہ شہریوں کے مختلف نوعیت کے مسائل سن کر ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کی جاتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ڈی سی آفس میں آنے والے بزرگوں، مردوخواتین کے شکایات ومسائل کے فوری حل کے لئے ضلعی انتظامیہ سرگرم ہے شہریوں کی شکایات اور حل طلب امور کو فوری نمٹایا جارہا ہے۔

