لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لیہ محمد شاہد ملک نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر/ ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کا دورہ کیا۔انہوں نے اس موقع پرسٹاف کی حاضری اور موجودگی، کنٹرول روم کی مشینری کو چیک کیا۔اے ڈی سی آر نے ایمرجینسی نمبروں کے آویزاں ہونے کو چیک کیا۔انہوںنے کہا کہ حالیہ ملکی صورتحال کے حوالے سے کنٹرول روم کو 24 گھنٹے فعال رکھاجائے ڈیوٹی روسٹرکے مطابق سٹاف اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔اے ڈی سی کہاکہضلع لیہ میں ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے شہری کسی بھی ایمرجنسی یا ہنگامی صورتحال کی صورت میں لینڈ لائن920016-0606 موبائل/واٹس ایپ 5475317 0306 پر رابطہ کریں۔ اس موقع پرمارننگ شفٹ انچارج کرامت علی نے بریفنگ دی

