لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ریپ مقدمہ میں اپنے بیان سے منحرف ہونے والی مدعیہ/متاثرہ کے خلاف مقدمہ درجمدعیہ (س)نے تھانہ کوٹ سلطان میں ملزم محمد عمران کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کروایا تھا ،تھانہ کوٹ سلطان پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے میرٹ پر مقدمہ کی تفتیش عمل میں لائی،پولیس نے ملزم کامیڈیکل ٹیسٹ( ڈی این اے) فرانزک سائنس لیبارٹری لاہور بھجوایا ،ملزم کوبغرض جسمانی ریمانڈ عدالت پیش کیا ،مدعیہ /متاثرہ (س) نے الزام علیہ فریق سے لاکھوں روپے لے کر عدالت میں اپنے بیان سے منحرف ہو گئی ،متاثرہ (س)نے اپنے سابقہ بیان کے بر خلاف ملزم کے حق میں اس کی بے گناہی کا بیان دیا،جس پر ملزم بے گناہ اور ڈسچارج ہوا ،ایس ایچ او ہارون رضا کی زیر نگرانی پولیس نے مدعیہ /متاثرہ کے خلاف اپنے بیان سے منحرف ہونے پراینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا،ایس ایچ او تھانہ کوٹ سلطان ہارون رضا کا کہنا ہے کہ مقدمات بالخصوص ریپ کیسز میں پیسے لے کر ملزمان کےمفاد میں بیان دینے پر مدعیہ /متاثرہ کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

