لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)اسسٹنٹ کمشنر کروڑ نور محمد نے ریسکیو 1122 آفس تحصیل کروڑ کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پرایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیااورسٹاف کی حاضری اور ریسکیوکی مشینری کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنرنے کہاکہ ریسکیورز ایک بہترین ادارہ ہے جو کسی بھی ایمرجینسی سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت الرٹ اور چوکس ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریسکیوز اپنی تیاریوں اور آلات کو تیاررکھیں تاکہ کسی بھی وقت ا ن کی خدمات سے حاصل کیاجاسکے۔
