لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)لیہ ڈویژن بناو تحریک کے مرکزی قائدین رانا سلطان محمود اختر ، عبدالرحمن فریدی، عنایت اللہ کاشف ایڈوکیٹ، ملک عبدالعزیز کھوکھر، چوہدری محمد سرور علوی، سلیمان سہیل خان چانڈیہ ایڈوکیٹ، چوہدری محمد اشرف تبسم ،مقبول الہی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ضلع لیہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر بننے کا حقدار ہے ضلع لیہ کی ڈویژنل حیثیت کو بحال کرنا عوام کا متفقہ مطالبہ ہے اگر حکومت پنجاب نے جائز مطالبے پر توجہ نہ دی تو گرینڈ شہری اتحاد ضلع لیہ کے پلیٹ فارم سے لیہ ڈویژن بناؤ تحریک کا احتجاجی پروگرام ترتیب دےگا اور لیہ کے حقوق کے حصول کے لیے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔
