لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی ) وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے وژن کے مطابق لیہ پولیس تعلیمی اداروں اور عبادت گاہوں کے تحفظ کےلئے متحرک ،لیہ کی تاریخ میں پہلی بارسکول کالجز اور مدارس سے سرقہ شدہ اشیاء برآمدکر کے 23 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی،پولیس کی شاندار کارکردگی پر ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کی زیر صدارت پولیس لائن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،تعلیمی اداروں کے سربرہان ،مساجد و مدارس کے منتظمین ودیگر شہریوں نے تقریب میں شرکت کی ،وارداتوںمیں ملوث عناصر سے برآمدہونے والی اشیاء میں12 سولر پلیٹس ،24موٹرز ،26پنکھے ،بیٹریاں و دیگر سامان شامل ہے ، سکول ،کالج ،مدارس سے ٹوٹیاں ،پنکھے ،موٹرز چوری میں ملوث عناصر کے خلاف 57 مقدمات درج کرکے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا گیا ، ڈی پی اولیہ محمد علی وسیم نے منعقدہ تقریب کے دوران برآمد اشیاء اور نقدی متعلقہ تعلیمی اداروں کو تقسیم کی اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں اور عباد ت گاہوں کے تحفظ کو ترجیح بنیادوں پر یقینی بنایا جا رہا ہے ، تعلیمی اداروں ،عبادت گاہوں کی حفاظت اوروارداتوں کے سدباب کےلے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں ،تعلیمی اداروںو مدارس کے سربراہان نے ڈی پی او کے اس اقدام کوقابل تحسین اور خوش آئند قرار دیا ۔

