لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ضلعی انتظامیہ بیوٹیفیکیشن آف لیہ مہم کے لئے پر عزم۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی زیر صدارت بیوٹیفیکیشن آف لیہ مہم کا جائزہ اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز شاہد ملک، شبیر احمد ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان، اسسٹنٹ کمشنر کروڑ نور محمد، ڈی ایف او فضل الرحمان، رینج آفیسر فاریسٹ امجد ندیم، سی او ضلع کونسل شہیر جیرالڈ، سی او میونسپل کمیٹی لیہ عمار گرمانی، اسسٹنٹ ضلع کونسل رضا خان اور متعلقہ افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی خوبصورتی کے لئے جاری مہم پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔ شجر کاری مہم کے دوران لگائے گئے پودوں کی آبیاری ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ چوبارہ روڈ کی گرین بیلٹ کو مثالی بنایا جائے۔ گرین بیلٹس پر لگائے گئے پودوں کو روزانہ کی بنیاد پر پانی دیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پارکوں کی صفائی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے اور سوکھ جانے والے پودوں کی جگہ نئے پودے لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا اور گرین پنجاب مہم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا وژن ہے اور یہ عوام کے لئے کسی تحفہ سے کم نہیں لہذا اس کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور کوشش کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ جنرل ہسپتال میں شجر کاری کے لئے بہترین پلان مرتب کیا جائے۔

